آئل اینڈ گیس ڈویلپمنٹ کمپنی مسلسل کامیابیوں کی راہ پر گامزن ہے، صوبہ خیبرپختونخوا کے ضلع کوہاٹ میں گیس کا بڑا ذخیرہ دریافت کر لیا۔
ترجمان او جی ڈی سی کے مطابق گیس کا نیا ذخیرہ تھل بلاک میں کھودے گئے کنویں سے دریافت ہوا ہے۔ بلیٹنگ ون کنویں سے یومیہ دو کروڑ پینسٹھ لاکھ کیوبک فٹ گیس حاصل ہوگی۔ ترجمان کے مطابق یہ کنواں کامیابی سے چار ہزار چار میٹر گہرائی تک کھودا گیا۔





















