وزیر صحت پنجاب خواجہ عمران نذیر نے ایم پی اے شعیب صدیقی سے استحکام پاکستان پارٹی سیکریٹریٹ میں ملاقات کی جس دوران موجودہ ملکی سیاسی صورت حال پر گفتگو کی گئی، دونوں رہنماؤں نے ایران امریکہ جنگ میں پاکستان کے بطورثالث مثبت کردار کو خوب سراہا۔
دونوں رہنماؤں کا کہنا تھا کہ اس وقت دنیا بھر میں پاکستان قیام امن کے علمبردار کے طور پر پہنچانا جارہا ہے۔ دنیا وزیراعظم اور فیلڈ مارشل کے دانشمندانہ فیصلوں کا مکمل حترام کرتی ہے۔ امید ہے پاکستانی سفارتکاری اور امن بحالی کی کوششیں جلد رنگ لائیں گی۔ جنگ بندی میں بطور ثالث پاکستان کا کردار امن بحالی کیلئے حقیقی جدوجہد ہے۔
شعیب صدیقی نے کہا کہ ایران اور امریکہ کی جنگ بندی کی صورت میں دنیاایک بڑی تباہی سےبچ سکے گی۔ خواجہ عمران نذیر نے کہا کہ جنگ بندی میں بطور ثالث پاکستان کا کردار امن بحالی کیلئے حقیقی جدوجہد ہے۔
شعیب صدیقی کا کہناتھا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن سے صوبے بھر سے مسائل کا خاتمہ ہوا۔ وزیر صحت نے کہا کہ پنجاب حکومت کے انسانی ہمدری پر مبنی منصوبے عوامی خوشحالی کے ضامن ہیں۔ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کا دور حکومت صدیوں یاد رکھا جائے گا۔





















