ملک میں ٹیلی کام شعبہ تیزی سے ترقی کی جانب گامزن ہے ، ایک ماہ میں تقریباً 22 لاکھ نئے سیلولر صارفین کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، رواں سال جنوری کے اختتام پر پاکستانی سیلولر صارفین کی تعداد 20 کروڑ 25 لاکھ 75 ہزار تھی۔ جو فروری میں بڑھ کر 20 کروڑ 47 لاکھ 71 ہزار ہو گئی ۔
پی ٹی اے کے تازہ اعدادوشمار کے مطابق مجموعی ٹیلی ڈینسٹی میں بھی اضافہ دیکھنے میں آیا ۔ جو 82 فیصد سے بڑھ کر 82.57 فیصد تک پہنچ گئی ۔ اسی طرح نیکسٹ جنریشن موبائل سروس (این جی ایم ایس) کی رسائی کی شرح 61.3فیصد سے بڑھ کر فروری میں 62.3 فیصد ہو گئی ۔ جو موبائل براڈ بینڈ کے بڑھتے استعمال کو ظاہر کرتی ہے۔ ٹیلی کام کمپنیوں کی کارکردگی پر نظر ڈالیں تو جاز کے فور جی صارفین کی تعداد ا8لاکھ جبکہ زونگ کے صارفین 6لاکھ بڑھ گئے ۔ ٹیلی نار پاکستان اور یو فون کے فور جی صارفین کی تعداد میں بھی نمایاں اضافہ ہوا ۔





















