پاکستان سپر لیگ 11 کے افتتاحی میچ میں لاہور قلندرز نے ٹاس جیت کر حیدرآباد کنگز مین کے خلاف پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
کپتان شاہین شاہ آفریدی کا کہنا ہے کہ وکٹ بیٹنگ کے لیے سازگار دکھائی دے رہی ہے، اسی لیے پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ ٹیم نے آکشن میں بہترین کھلاڑیوں کا انتخاب کیا ہے اور کوشش ہوگی کہ ایونٹ کا آغاز جیت سے کیا جائے۔





















