بنگلادیش میں بس دریا میں جاگری،حادثے میں 24 افراد جاں بحق ہوگئے۔
مقامی میڈیا کے مطابق حادثہ دارالحکومت ڈھاکا سے تقریباً 100 کلومیٹر دور ضلع راجباڑی کے علاقے دولت دیا میں پیش آیا،بس الٹ کر تقریباً 30 فٹ گہرے دریائے پدما میں ڈوب گئی۔
مرنے والوں میں مرد، خواتین اور بچے شامل ہیں،جبکہ مزید دو خواتین اسپتال میں دم توڑ گئیں، جس کے بعد ہلاکتوں کی تعداد 24 ہو گئی۔
بنگلہ دیش میں یہ افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے کہ مسافروں سے بھری بس کشتی کے زریعے پدما دریا پار کررہی تھی لیکن پانی میں جا گری درجنوں مسافر لاپتہ ہیں pic.twitter.com/K0KLzpZJbn
— Junaid Baloch (@kalmatiJD) March 25, 2026
ریسکیو ٹیموں نے دریا سے 23لاشیں نکال لیں،جبکہ دیگر کی تلاش جاری ہے۔





















