پاکستان شوبز انڈسٹری کی ایک اور جوڑی کے درمیان طلاق کی خبریں گرم ہیں، ثناء جاوید اور عزیز جسوال نے انسٹاگرام سے ایسی تصاویر ہٹادیں جن میں دونوں ایک ساتھ نظر آرہے تھے۔
سوشل میڈیا پر ایسی خبریں زور پکڑ رہی ہیں کہ معروف شوبز جوڑی ثناء جاوید اور عزیز جسوال کے درمیان طلاق ہوگئی ہے، صارفین کی جانب سے ان افواہوں کی وجہ ثناء اور عمیر کی انسٹاگرام سے ایسی تصاویر کا ہٹانا سمجھا جارہا ہے جو دونوں نے ایک دوسرے کے ساتھ لی تھیں۔
رپورٹ کے مطابق ثناء اور عمیر نے جو تصاویر سوشل میڈیا سے ہٹائی ہیں ان میں شادی کی تصاویر بھی شامل ہیں، جو دونوں نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹس پر شیئر کر رکھی تھیں۔
اس کے ساتھ ہی سوشل میڈیا صارفین نے اس بات پر بھی غور کیا کہ اب اس جوڑے نے ایک دوسرے کے ساتھ نئی تصاویر شیئرز کرنا بھی بند کردیا ہے۔
دوسری جانب عمیر جسوال نے حال ہی میں سعودی عرب کے شاہی خاندان سے تعلق رکھنے والے اپنے دوست کی شادی میں بھی تنہا شرکت کی تھی، جس کی تصاویر اُنہوں نے اپنے انسٹاگرام اکاؤْنٹ پر پوسٹ کیں۔
View this post on Instagram
View this post on Instagram
عمیر جسوال نے دوست کی شادی کے بعد عمرہ بھی ادا کیا تھا، عمرے کی ادائیگی کے دوران بھی اُن کے ساتھ اہلیہ ثناء جاوید نہیں تھیں۔
اداکارہ ثناء جاوید اور گلوکار عمیر جسوال کی جانب سے تاحال ان خبرں کی تصدیق یا تردید نہیں کی گئی۔ یہاں یہ بات بھی قابلِ ذکر ہے کہ شوبز جوڑی کے درمیان طلاق کی افواہوں کا چرچہ گزشتہ کئی روز سے سوشل میڈیا پر ہورہا ہے۔
اداکارہ ثناء جاوید اور گلوکار عمیر جسوال کی شادی کووڈ کے دوران اکتوبر 2020ء میں ایک نجی تقریب میں ہوئی تھی، جس میں چند دوست احباب اور رشتہ داروں نے شرکت کی تھی، جس کا اعلان بھی سوشل میڈیا پر کیا گیا تھا۔