امریکا ایران جنگ کے بعد دنیا بھر میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان ہے۔
پاکستان میں ڈیزل کی قیمت میں تقریباً 48 فیصد اور پیٹرول کی قیمت میں 56 فیصد تک اضافہ ہوا۔ امریکا میں ڈیزل کی قیمت میں 45 فیصد اضافہ ہوا۔
فلپائن میں نرخ 43 فیصد، سری لنکا میں 42 اور آسٹریلیا میں 41 فیصد بڑھے۔ برطانیہ میں ڈیزل 34 فیصد اور بنگلا دیش میں 15 فیصد مہنگا ہوا۔
نیوزی لینڈ میں ڈیزل کی قیمت 88۔ یواے ای میں 72 اور ملائیشیا میں 68 فیصد بڑھی۔ بھارت میں 4 سال بعد پیٹرول کی قیمت میں صرف 3 روپے کا اضافہ دیکھنے میں آیا۔





















