وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پر ہائی اوکٹین پر لیوی بڑھانے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔
جاری نوٹیفکیشن کےمطابق ہائی اوکٹین پر پیٹرولیم لیوی میں 200 روپے فی لیٹر اضافہ کیا گیا،ہائی اوکٹین پر پیٹرولیم لیوی 305 روپے 37 پیسے فی لیٹر کردی گئی،
نوٹفکیشن سےقبل ہائی اوکٹین پر پیٹرولیم لیوی 105 روپے 35 پیسے فی لیٹر تھی،لیوی میں اضافے کے بعد ہائی اوکٹین کی قیمت 534 روپے فی لیٹر ہوگئی۔
نوٹیفکیشن کےمطابق پیٹرول پر پیٹرولیم لیوی 105 روپے 37 پیسے فی لیٹر برقرار ہیں،ہائی اسپیڈ ڈیزل پر بھی پیٹرولیم لیوی 55 روپے 24 پیسے برقرار ہے،مٹی کے تیل پر لیوی 20 روپے 36 پیسے فی لیٹر وصول کی جائے گی،لائٹ ڈیزل پر پیٹرولیم لیوی بدستور 15 روپے 84 پیسے رہے گی۔



















