محراب پورلاکھاروڈ ریلوے اسٹیشن پر شالیمارایکسپریس کراچی سے پنجاب جانے والے مال بردار گاڑی سے ٹکراگئی جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق اور 10 مسافر زخمی ہوگئے۔
محراب پورمیں کراچی سے پنجاب جانے والے شالیمار ایکسپریس لاکھاروڈ ریلوے اسٹیشن پر پہلے سے موجود مال بردار گاڑی سے ٹکراگئی جس کے نتیجے میں شالیمار ایکسپریس کا انجن اور بوگی سمیت مال بردار گاڑی کی تین بوگیاں حادثے کا شکار ہوگئی جس کے نتیجے میں دو خواتین اور 8 مرد زخمی ہوگئے۔
حادثے کے فوری بعد ریسکیو کا عملہ فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچا اور زخمیوں کی طبی امداد فراہم کی ۔ شالیمار ایکسپریس کو بعد ازاں اپنی منزل کی طرف روانہ کردیا گیا جبکہ ریلوے ٹریک پر مرمتی کام جاری ہے۔






















