فیصل آباد میں دس دن قبل مہندی کی رات دوران ڈکیتی دولہے کو قتل کرنے والے میبنہ ڈاکو پولیس مقابلے میں ماراگیا پولیس نے جوتے کی مدد سے ملزمان کا سراغ لگایاہے۔
رپورٹس کے مطابق خوشیوں والے گھر میں ماتم بچھانےوالے انجام کو پہنچا گیا ہےفیصل آباد میں دس روز قبل مہندی والے رات دوران ڈکیتی دولہے کو فائر مار کر قتل کرنےوالے ڈاکوؤں کی پولیس نے جوتے کی مدد سے سراغ لگایا جہاں سے انہوں نے مویشی چرائے ہیں وہاں سے زمیندار کی جوتی پہن لی تو شادی والے گھر میں جہاں انہوں نے واقعہ کیا کہ دوران ہنگامہ پاؤں سے جوتی اتر گئی پھر پولیس نے جوتے کی مدد سے ٹریس کیا۔
پولیس کوجی کی مدد سے ملزمان تک پہنچی تو انہوں نے اہلکاروں پر فائرنگ کر دی جوابی فائرنگ میں ایک ڈاکو مارا گیا جبکہ دوسرا گرفتار ہو گیا علی اکبر ایس ایچ او نےبتایا کہ ملزمان کی جوتے سے شناخت ہوئی، افارمیشن پہنچے تو ملزمان نے ہم پر فائرنگ کردی، مقابلے کے آخر پر ملزم اپنے ساتھیوں کی گولیوں سے زخمی ہوا جو بعد میں جانبر نا ہو سکا پولیس ریکارڈ کے مطابق ہلاک ہونے والا ڈاکو تیس سے زائد سنگین وارداتوں میں مطلوب تھا۔