اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے شرح سود برقرار رکھنے کا اعلان کردیا۔
اسٹیٹ بینک کے گورنر جمیل احمد کی زیر صدارت مانیٹری پالیسی کمیٹی کا اجلاس ہوگا جس میں ملک کی معاشی صورتحال، مہنگائی کے رجحانات اور عالمی معاشی حالات کا جائزہ لیا۔ مانیٹری پالیسی کمیٹی کا شرح سود 10.5 فیصد پر برقرار رکھنے کا فیصلہ کرلیا۔
اس بار کی شرح سود کا تعین ایران،امریکہ اور اسرائیل کے درمیان جاری جنگ کے پیش نظر اہمیت اختیار کر گئی ہے، ماہرین کے مطابق اسٹیٹ بینک شرح سود برقرار رکھنے کاروایتی مؤقف بدل سکتا ہے تاہم اسٹیٹ بینک نے توقعات کے برعکس شرح سود برقرار رکھنے کا اعلان کردیا۔






















