وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ معاشی استحکام کیلئے ضروری فیصلے کیے جائیں گے، تمام سرکاری ملازمین اور وزرا کو سادگی اختیار کرنا ہوگی۔
وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس میں بین الاقوامی سطح پر حالیہ کشیدگی کے بعد ملکی معیشت کا جائزہ لیا گیا۔ وزیراعظم نے کہا کہ معاشی استحکام اور عوامی مفادات کے تحفظ کے لیے تمام ضروری فیصلے کیے جائیں گے۔
وزیراعظم کو عالمی سطح پر پیدا ہونے والی حالیہ کشیدگی اور اس کے ممکنہ معاشی اثرات پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ بتایا گیا کہ موجودہ حالات میں پاکستانی معیشت، بالخصوص توانائی کی فراہمی اور عالمی منڈیوں میں قیمتوں کے اتار چڑھاؤ پر اثرات مرتب ہو سکتے ہیں۔
وزیراعظم نے کہا کہ معاشی استحکام کے لیے بروقت اقدامات ناگزیر ہیں۔ حکومت تمام صورتحال پر مسلسل نظر رکھے ہوئے ہے۔ عوام کے مفادات کا مکمل تحفظ اور معاشی استحکام یقینی بنایا جائے۔
وزیراعظم نے وفاقی و صوبائی سطح پر تمام منتخب نمائندوں اور اعلیٰ سرکاری افسران کو اہم ہدایات بھی جاری کیں۔ کہا عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے اپنا بھرپور کردار ادا کریں۔ وزیراعظم نے واضح کیا کہ تمام سرکاری ملازمین اور وزرا کو سادگی اور کفایت شعاری اختیار کرنا ہوگی۔




















