دبئی میں میزائل کا ملبہ گرنے سے دو پاکستانی جاں بحق ہوگئے ۔ جس پر صدر آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف نے افسوس اور سوگوار خاندانوں سے ہمدری و یکجہتی کا اظہار کیا ہے۔
صدرمملکت آصف علی زرداری نے اپنے بیان میں کہا مشرق وسطیٰ میں کشیدگی عالمی امن و استحکام کے لیے خطرہ ہے،خطے میں جاری کشیدگی دیگر ممالک کو لپیٹ میں لے سکتی ہے، تنازعات کا حل سفارت کاری اور تحمل سے نکل سکتا ہے۔ عالمی برادری کو کشیدگی کم کروانے کیلئے فوری اقدامات کرنے چاہئیں۔
وزیراعظم شہباز شریف نے دبئی میں میزائل کا ملبہ گرنے سے دو پاکستانی جاں بحق ہونے پر اظہار افسوس کیا۔ کہا متحدہ عرب امارات میں پاکستانی سفارتی مشن متعلقہ حکام سے مسلسل رابطے میں ہے، وزیراعظم نے متاثرہ خاندانوں کی ہر ممکن معاونت اور میتوں کی واپسی میں سہولت کی ہدایت دیتے ہوئے کہا غم کی گھڑی میں حکومت سوگوار خاندانوں کےساتھ کھڑی ہے۔





















