پنجاب بھر میں دفعہ 144 کے نفاذ میں 7 روز کی توسیع کر دی گئی۔ محکمہ داخلہ پنجاب کے مطابق دفعہ 144 کا نفاذ دہشتگردی کے ممکنہ خطرات اور امن عامہ کو لاحق خدشات کے باعث کیا گیا۔
محکمہ داخلہ پنجاب نے اجتماعات، جلوسوں اور مظاہروں پر پابندی کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا۔ دفعہ 144 کے نفاذ میں توسیع 14 مارچ تک کی گئی ہے۔ پنجاب میں عوامی مقامات پر بغیر اجازت اجتماع منعقد کرنے پر پابندی ہو گی تاہم قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکار دورانِ ڈیوٹی پابندی سے مستثنیٰ ہوں گے۔
شادی بیاہ، جنازوں اور تدفین سے متعلق اجتماعات پرپابندی کا اطلاق نہیں ہوگا، سرکاری، نیم سرکاری دفاتر کے اجلاس اور عدالتیں پابندی سے مستثنیٰ ہوں گی۔پنجاب بھر میں ضلعی انتظامیہ اور پولیس کو پابندی پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔





















