پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کے سینئر نائب صدر شیر افضل مروت کی خیبر پختونخوا میں درج 2 مقدمات میں حفاظتی ضمانت منظور ہوگئی۔
اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی نے شیر افضل مروت کے خلاف درج دو مقدمات میں حفاظتی ضمانت کی درخواست پر سماعت کی جس کے دوران سینئر نائب صدر پی ٹی آئی اپنے وکیل نوید حیات ملک کے ساتھ عدالت عالیہ میں پیش ہوئے۔
یہ بھی پڑھیں۔ سکیورٹی خدشات، خصوصی عدالت کا سائفر کیس کا ٹرائل جیل میں کرنے کا فیصلہ
عدالت کی جانب سے شیر افضل مروت کی 15 روزہ حفاظتی ضمانت منظور کی گئی اور پولیس کو ان کی گرفتاری سے روک دیا گیا۔
اسلام آباد ہائی کورٹ نے شیرافضل مروت کو 15 روزمیں ضلع دیر کی متعلقہ عدالت میں پیش ہونے کا حکم بھی جاری کیا۔