پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کے سینیٹر سیف اللہ ابڑو کو پاور کمیٹی کی چیئرمین شپ سے ہٹا دیا گیا۔
ایڈیشنل سیکرٹری سینیٹ کی زیرصدارت قائمہ کمیٹی پاور کا ان کیمرہ اجلاس ہوا جس میں چیئرمین سیف اللہ ابڑو کیخلاف عدم اعتماد کی تحریک کثرت رائے سے منظور کر لی گئی۔
اجلاس میں سینیٹر سیف اللہ ابڑو کو پاور کمیٹی کی چیئرمین شپ سے ہٹا کر مسلم لیگ ( ن ) کے سینیٹر اعظم نذیرتارڑ کو نیا چیئرمین مقرر کر دیا گیا ہے۔
سینیٹرسیف اللہ ابڑوکے خلاف تحریک عدم اعتماد بہرہ مند تنگی ، منظور کاکڑ ، ثنا جمالی ، حافظ عبدالکریم اور دلاورخان نے سینیٹ کے رولز 181کے تحت پیش کی تھی۔