مشرقِ وسطیٰ کی صورتحال،فلائٹ آپریشن شدید متاثر،گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران ملکی ائیرپورٹس سے مزید ایک سو چھ پروازیں منسوخ ہوگئی۔
مشرقِ وسطیٰ کی صورتحال کے پیش نظر 24 گھنٹے کے دوران ملک بھر سے 106 پروازیں منسوخ ہوئیں
کراچی سے دبئی،ابو ظہبی،قطر،شارجہ،کویت اور بحرین کی پروازیں منسوخ ہوئیں ہیں۔
کراچی ایئرپورٹ پر مشرقِ وسطیٰ جانے والی 32 پروازیں منسوخ ہوئیں،پشاور ایئرپورٹ پر ڈومیسٹک اور انٹرنیشنل 22 پروازیں منسوخ ہوئیں،لاہورایئرپورٹ سے دبئی، ابو ظہبی، شارجہ، بحرین کی 22 پروازیں منسوخ ہوئیں۔
فیصل آباد سے 4، کوئٹہ سے 2 اور ملتان سے 4 پروازیں منسوخ ہوئیں ہیں،مجموعی طور پر تین روز میں مشرقِ وسطیٰ کیلئے تین سو سے زائد پروازیں منسوخ کی جاچکی ہیں۔





















