وفاقی وزیرمواصلات عبدالعلیم خان نے کامیاب آپریشن غضب للحق پرسیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔
وفاقی وزیرمواصلات عبدالعلیم خان نے آپریشن غضبِ للحق پرمسلح افواج کومبارکباد پیش کرتےہوئے دشمن کوبھی خبردار کردیا،کہا افغان سرزمین استعمال کرنے والی بھارتی پراکسیز یاد رکھیں،انہیں عبرتناک شکست دی جائے گی،بھارتی آلہ کاروں کا انجام بھی وہی ہوگا جو گزشتہ سال بھارتی جارحیت کو ناکام بنا کرکیاگیا تھا،انہوں نے خبردار کیا کہ پاکستان کی سلامتی کو خطرے میں ڈالنے والوں کا انجام انتہائی ہولناک ہوگا۔
عبدالعلیم خان کا کہنا تھاکہ مسلح افواج نےبےمثال جرات کا مظاہرہ کرتےہوئےدشمن کی کئی چیک پوسٹوں کو مکمل طور پر تباہ کیا،کئی دہشتگرد خارجیوں کو واصل جہنم کیا گیا،دفاع وطن کی اس جنگ میں 12 جوانوں نے جام شہادت نوش کیا۔۔وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ شہدا اور غازیوں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی،شہداء کا لہو وطن کی مٹی کا قرض ہے اور پوری قوم مسلح افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔
عبدالعلیم خان نےفیلڈ مارشل عاصم منیر کی مدبرانہ قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہم ان کے پیچھے آہنی دیوار بن کر متحد ہیں، پاکستان کا دفاع ناقابلِ تسخیر ہے اور امن کو نقصان پہنچانے والا ہر ہاتھ توڑ دیا جائے گا۔






















