کراچی میں جوہر موڑ پر مال میں آتشزدگی سے 11افراد کی اموات پر فائربریگیڈ حکام نے سانحے کی ابتدائی رپورٹ مرتب کرلی ہےاموات دھویں اوردم گھٹنے کے باعث ہوئیں ۔ دفاترمیں پھنسے پینتالیس ملازمین کودروازے توڑکربحفاظت نکالا گیا ۔
رپورٹس کے مطابق جوہرموڑپرمال میں آتشزدگی سے11افرادکی اموات ہوئی ہے فائر بریگیڈ حکام نے ابتدائی رپورٹ مرتب کرلی سمیرنامی شخص کی جانب سے6بجکر29منٹ پراطلاع دی گئی،دوسری منزل پرتمام65دکانیں اوردفاترمحفوظ رہے،گراؤنڈاورپہلی منزل پر210دکانوں کومحفوظ کیاگیاتیسرافلور65دفاتر پرمشتمل ہےدفاترکابڑاحصہ محفوظ کیاگیاچوتھی منزل بھی65دفاترپرمشتمل ہےجن میں سےدفاترکابڑاحصہ جل گیاعمارت کی پانچویں اورچھٹی منزل کومکمل طور پر محفوظ کیاگیا۔
فائربریگیڈ حکام کی رپورٹ کے مطابق آگ لگنےسےمال کی تمام منزلوں پرشدیددھواں جمع ہوگیاتھا،دفاترمیں پھنسے45ملازمین کوفائرفائٹنگ ٹیم نےدروازے توڑکربحفاظت نکالاگیا ہے پھنسے ہوئےافرادکی اموات دھویں اوردم گھٹنے کے باعث ہوئی،شاپنگ مال میں پبلک سی سیفٹی سسٹم دستیاب نہیں تھا،مال میں فائرسیفٹی فائٹنگ کاسامان اورایمرجنسی ایگزٹس بھی موجودنہیں تھےفائربریگیڈ ڈیپارٹمنٹ کوآگ لگنے کی اطلاع بروقت نہیں دی گئی۔جب فائربریگیڈ پہنچی تو3اور4منزلیں بری طرح جل رہی تھیں۔