مقامی مارکیٹ میں سونے اور چاندی کی قیمت میں مسلسل چھٹے روز اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔
ایران اورامریکی کشیدگی کےتناظرمیں عالمی و مقامی مارکیٹس میں سونا مزید مہنگا ہوگیا،آل پاکستان صرافہ جیمزاینڈجیولرزایسوسی ایشن کےمطابق پاکستان میں فی تولہ سونا 3400 روپےمہنگا ہوکر 539962 روپے کا ہوگیا،10 گرام سونے کے بھائو 2915 روپے کے اضافے سے 462930 روپے ہوگئے۔
آج پاکستان میں چاندی کی فی تولہ قیمت 192 روپے بڑھکر 9286روپے ہو گئی،انٹرنیشنل گولڈ مارکیٹ میں فی اونس سونا پانچ ہزار ڈالر سے اوپر مستحکم ہے،جہاں فی اونس سونا34 ڈالر مہنگا ہوکر 5172 ڈالر کا ہوگیا۔





















