بانی پی ٹی آئی کی آنکھ کے پروسیجر کا دوسرا مرحلہ بھی مکمل،پمز اسپتال کے آپریشن تھیٹر میں دوسرا انجیکشن بھی لگا دیاگیا،ڈاکٹروں کے مطابق بانی کی آنکھ کی بینائی میں مزید بہتری آئی ہے۔
بانی پی ٹی آئی کی آنکھ کے پروسیجر کا دوسرا مرحلہ بھی مکمل ہوگیا ،بانی پی ٹی آئی کو "ڈے کئیر سرجری " کے لئے پیر اور منگل کی درمیانی رات سخت سیکیورٹی میں پمز لایا گیا،ایگیزیکٹو ڈائریکٹر پمز کی جاری کردہ تفصیلات کے مطابق پہلے پمز اسپتال میں 74 سالہ بانی پی ٹی آئی کی "ای سی جی" اور دل کی ایکو سمیت ضروری ٹیسٹ کیے گئے۔
میٍڈیکل و دل کے کنسلٹنٹ ڈاکٹروں نے معائنہ کیا،اور پروسیجر کے لئے بانی کو طبی لحاظ سے فٹ قرار دیا، جس کے بعد پمز اسپتال کے اپریشن تھیٹرمیں پمز کے آنکھوں کے ماہر کنسلٹنٹ ڈاکٹر محمد عارف نے بانی پی ٹی آئی کی آنکھ میں ( اینٹی وی ای جی ایف ) انجیکشن لگانےکا پروسیجر مکمل کیا، اس موقع پر الشفا آئی ٹرسٹ اسپتال کےماہرامراض چشم ڈاکٹر ندیم قریشی بھی موجود تھے ،دوسرا انجیکشن بھی پمز کے اسی آپریشن تھیٹر میں لگایا گیا جس آپریشن تھیٹر میں پہلا انجیکشن لگا دیا گیا،
بانی کی اسپتال آمد کےموقع پرسیکیورٹی کے سخت انتظات کئے گئے،بانی کو سیکیورٹی حصار میں عقبی راستے سے وی آئی وارڈ لایا اور واپس لیجایا گیا،ان کے قافلے میں 10 سے زیادہ گاڑیاں تھیں، بانی پی ٹی آئی کو پروسیجر مکمل ہونے کے بعد آپریشن تھیٹر سے ریکوری روم میں لیجایا گیا جہاں سے انہیں تسلی بخش صورتحال کے پیش نظر ڈسچارج کرکے اڈیالہ جیل حکام کے حوالے کیا۔
پمز اسپتال کے ایگزیکٹو ڈاریکٹر ڈاکٹر عمران اسکندر کےمطابق آنکھ کے پروسیجر سے پہلے اور بعد میں بانی پی ٹی آئی مکمل صحت یاب تھے،بانی پی ٹی آئی کو علاج کی غرض سے ڈیڑھ گھنٹہ پمز اسپتال میں دکھا گیا،پھر بانی پی ٹی آئی کو رات گئے واپس ڈیالہ جیل واپس پہنچا دیا گیا۔
بانی پی ٹی آئی کی آنکھ کا پہلا پروسیجر 24 اور 25 جنوری کی رات کیا گیا اور ایک ماہ کے بعد دوسرا انجیکشن لگایا گیا ہے،ذرائع کےمطابق بانی ہی ٹی آئی نےخود بھی ڈاکٹروں کی سامنے اس بات کا اظہار کیا کہ ان کی انکھ بہت بہتر ہورہی یے اور انہیں اب بہتر دکھائی دیتا ہے۔






















