لاہور میں دوران ڈکیتی خاتون کے قتل کی تفتیش میں اہم پیش رفت ہوئی ہے، 32 سال کی نمرہ کا قاتل خالہ زاد کزن نکلا ۔
پولیس کے مطابق خاتون نمرہ کے قتل کی واردات چند روز قبل شفیق آباد میں ہوئی ۔ ملزم نے گھر سے دس لاکھ روپے بھی چوری کیے۔ تفتیش میں انکشاف ہوا کہ قاتل مقتولہ کا خالہ زاد کزن ہے جس کو گرفتار کرلیا گیا ۔ پولیس کے مطابق مقتولہ کا شوہر اپنی والدہ کو لیکر ڈاکٹر پر گیا ۔ ملزم گھر سے رقم چوری کرنے آیا اور پہچانے جانے پر خاتون کو چھریوں کے وار کرکے قتل کیا ۔ ملزم سے دس لاکھ روپے بھی برآمد کیے جا چکے ہیں ، آلہ قتل برآمد کرکے مزید تفتیش جاری ہے۔





















