لاہور میں تیز رفتار کار کی ٹکر سے دو لڑکیوں کے جاں بحق ہونے کی کلوز سرکٹ فوٹیج سامنے آگئی، حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا۔
ٹریفک حادثہ چند روز قبل گارڈن ٹاون کے علاقے میں پیش آیا ۔ علی الصبح پیدل سڑک کراس کرتی دو لڑکیاں تیز رفتار کار کی زد میں آکر جاں بحق ہوئیں جبکہ ایک شدید زخمی ہوگئی ۔ حادثے کی کلوز سرکٹ فوٹیج سامنے آئی جس میں لڑکیوں کو پیدل سڑک کراس کرنے کے دوران گاڑی کو دیکھ کر بھاگتے دیکھا جاسکتا ہے ۔ تیز رفتار کار نے لڑکیوں کو کچل دیا ۔ حادثے میں بائیس سال کی سونیا اور 20 سال کی مائدہ جاں بحق ہوئی ، حادثے میں زخمی ہونے والی ایک لڑکی کی حالت تاحال تشویشناک ہے ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے دو لڑکوں کو گرفتار کر رکھا ہے۔





















