شمالی کوریا نے اعلان کیا ہے کہ وہ آئندہ پانچ برسوں کے دوران اپنے میزائلوں کی پیداوار کی صلاحیت میں نمایاں اضافہ کرے گا۔
شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ ان نے جنگی سازو سامان کی فیکٹری کا دورہ کیا اور اگلے پانچ سالوں میں میزائل کی پیداواری صلاحیت میں دو اعشاریہ پانچ گنا اضافے کا حکم دیدیا۔
شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ کل چین کے دورے پر بیجنگ پہنچیں گے،وہ صدر شی جن پنگ سے ملاقات کریں گے،جس میں دفاعی اور تجارتی شعبوں میں تعاون بڑھنے سمیت بین الاقوامی معاملات پر تبادلہ خیال کریں گے۔
چینی وزارت خارجہ کے مطابق بیجنگ پیانگ یانگ کے ساتھ تعلقات کو مضبوط بنانے کے لیے کوشاں ہے،جو اس کا واحد رسمی معاہدہ اتحادی ہے۔






















