شاہد آفریدی نے قومی ٹیم کی کوچنگ پرسخت تنقید کرتے ہوئے کہا ہےکہ پاکستان کا کوچ بہت ویک ہے،وہ فیصلے کرتے وقت گھبرا رہے ہیں،ان میں فیصلہ لینے کی صلاحیت ہی نہیں ہے۔
سماٹی وی کےسپورٹ شو 'زورکا جوڑ'میں گفتگوکرتے ہوئےسابق کپتان شاہد آفریدی نے پاکستان کے کوچ کو شدیدتنقید کانشانہ بناتےہوئےکہاکیا آپ میڈیا،سوشل میڈیا سےڈرتےہو،آپ بہترکامبی نیشن بھی تو کھلا سکتےہیں،آپ بھارت کےخلاف فخرزمان کو بھی توکھلاسکتے تھے۔
سابق ٹیسٹ کرکٹر توصیف احمد کا کہنا ہےکہ خواجہ نافع کی ٹیم میں فی الحال جگہ نہیں بنتی موجودہ موسمی صورتحال کے پیش نظر ٹیم میں ایک فاسٹ بولر کا ہونا ضروری ہے،عثمان طارق کا بھی درست استعمال نہیں کیا جارہا، جو ٹیم کے لیے نقصان دہ ثابت ہو سکتا ہے




















