لبنان پر اسرائیل کی جانب سے کیے گئے فضائی حملوں کے نتیجے میں کم از کم 10 افراد جاں بحق اور 50 سے زائد زخمی ہو گئے۔
جاں بحق ہونےوالوں میں حزب اللہ کا ایک سینئرعہدیدار بھی شامل ہے،اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ حملوں کےدوران لبنان کےعلاقے بعلبک میں حزب اللہ کےٹھکانوں کونشانہ بنایاگیا،کارروائی سکیورٹی خدشات کے پیش نظر کی گئی۔
اسرائیلی طیاروں نے جنوبی لبنان کے مختلف علاقوں میں بھی بمباری کی، جس کے نتیجے میں جانی و مالی نقصان ہوا،علاقے میں کشیدگی بدستور برقرار ہے۔




















