نیوزی لینڈ کے ایک شخص نے اپنی 98 ویں سالگرہ سے صرف تین ہفتے قبل موٹرسائیکل ریس میں حصہ لیا اسے گنیز ورلڈ ریکارڈ نے دنیا کا سب سے معمر ترین مسابقتی موٹر سائیکل ریسر قرار دیا ہے۔
ریکارڈ کیپنگ آرگنائزیشن نے کہا کہ 98 سالہ لیسلی ہیرس نے اس سال کے شروع میں آکلان میں 43ویں کلاسک موٹر سائیکل فیسٹیول میں حصہ لیا تھا۔
ہیرس کو اس کے 64 سالہ بڑے بیٹے راڈ اور اس کی 21 سالہ پوتی اولیویا نے دوڑ میں شامل کیا۔
خیال رہے کہ ہیرس نے اس سے قبل 2019 میں 93 سال کی عمر میں ریس میں سرفہرست مقام حاصل کیا تھا لیکن کوویڈ 19 وبائی امراض کی وجہ سے زخمی ہونے اور ریس منسوخ ہونے کی وجہ سے وہ اس سال تک دوبارہ مقابلہ کرنے سے رہ گئے تھے۔
ہیرس نے اس سال کی دوڑ چوتھی پوزیشن پرریس کو ختم کیا۔ راڈ آٹھویں اور اولیویا 21 ویں نمبر پر رہی ہیں۔
ہیرس نے کہا کہ وہ اس سال مزید ایونٹس میں حصہ لینے کا ارادہ کر رہے ہیں اور اگلے سال پوکیکوہ کلاسک موٹر سائیکل فیسٹیول میں واپس آئیں گے۔