اپوزیشن نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی صحت کے تناظر میں 5 مطالبات پیش کردیئے۔
بانی پی ٹی آئی کی صحت کے معاملے پر اپوزیشن کا پارلیمنٹ ہاؤس اور خیبرپختونخوا ہاؤس اسلام آباد میں دھرنا چھٹے روز میں داخل ہوگیا۔ پارلیمنٹ ہاؤس میں اپوزیشن اتحاد کا اہم مشاورتی اجلاس بھی ہوا ۔ اعلامیے میں بانی پی ٹی آئی کی صحت کے حوالے سے حکومت کے سامنے 5 مطالبات رکھے گئے ہیں۔
اعلامیے کے مطابق بانی تک ذاتی معالجین کی رسائی، طبی رپورٹس کی فراہمی، مسلسل طبی نگرانی بانی کے ذاتی معالجین کو ملاقات کرکے آزادانہ طبی رائے کا حق دینے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ علاج میں تاخیر پر جوابدہی اور آئندہ ایسا نہ ہونے دینے کی یقین دہانی کا بھی مطالبہ کیا گیا ہے۔





















