پشاور میں پولیس نے سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن کے دوران غیر قانونی طور پر مقیم 35 افغان باشندوں کو حراست میں لے کر ڈی پورٹ کر دیا ۔
تفصیلات کے مطابق پولیس نے ایک ہفتے کے دوران شہر کے مختلف علاقوں میں 41 سرچ اینڈ اسٹرائیک آپریشنز کیے،جس میں غیر قانونی طور پر مقیم 35 افغان باشندوں ڈی پورٹ کیاگیا۔ جبکہ آپریشنز میں 233 مشتبہ افراد کو حراست میں لے کر ان کے خلاف قانونی کارروائی کی گئی۔پولیس نے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف 148 مقدمات درج کیے۔آپریشنز کے دوران غیر قانونی اسلحہ بھی برآمد کیا گیا۔





















