جیکب آباد کے گاؤں احمد میاں سومرو میں شادی کی تقریب میں دو گروپوں میں جھگڑے کے دوران پلیٹوں اور چمچوں کا آزادانہ استعمال کیا گیا جس سے 8 افراد زخمی ہو گئے۔
پولیس کے مطابق شادی کی تقریب کے دوران خواتین پر مبینہ طور پر کھانا چوری کرنے کا الزام لگا کر تلاشی لی گئی، جس پر تنازع شدت اختیار کر گیا اور دونوں گروپ آمنے سامنے آ گئے تصادم کے نتیجے میں محمد ادریس، عبدالقادر، فرمان علی، اور غلام نبی سمیت آٹھ افراد زخمی ہوئے جنہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کر دیا گیا پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔





















