چیئرمین پاکستان علماءکونسل حافظ طاہر اشرفی کا کہنا ہےکہ اس بارمسلمانوں اورمسیحی برادری کے روزےاکٹھے ہیں،علماءسےاپیل ہےامت کوجوڑنےکےلیےکردارادا کریں،امت کوتقسیم کرنے والے عناصر کے خاتمے کےلیےکردار اداکرناہے,محراب ومنبر کاکردار بہت مضبوط ہوناچاہیے۔
چیئرمین پاکستان علماءکونسل حافظ طاہراشرفی نے خطاب میں کہا رمضان المبارک کےضابطہ اخلاق کے حوالےسے اکٹھےہوئےہیں،رمضان المبارک کوباہکی اتحاد جومضبوط کرنا ہے،محراب ومنبرسےضابطہ اخلاق پر پابندی کی درخواست کریں گے، پیغام پاکستان پیغام اسلام سے لیا گیا،فروغ دیں،نفرتوں کو ختم کرکے محبتوں کو بڑھانا ہے، اپنےمسلک کو چھوڑنا نہیں اور دوسرے کےمسلک کو چھیڑنا نہیں۔
انہوں نے کہا اس بارمسلمانوں اورمسیحی برادری کےروزےاکٹھے ہیں،علماءسے اپیل ہےامت کو جوڑنے کے لیے کردار ادا کریں، امت کو تقسیم کرنے والے عناصر کے خاتمے کے لیےکردار اداکرناہے،تراویح پڑھنے دی جائے، تعداد کی بات پر بحث نہ کی جائے،چوک چوراہوں پرکسی مکتب فکرکی دل آزاری سے گریز کیا جائے۔
مزیدکہا حماس کےنمائندےپاکستان کےمؤقف سےمطمئن ہیں،عبادت گاہوں،چرچ، عوامی مقامات پر شہریوں کوقتل کرنےوالےکافرہیں،یہ ہمارےپڑوس میں بیٹھےہیں جنہیں ہندوستان پیسےدےرہاہے۔





















