پاکستان تحریک انصاف کے پارلیمنٹ ہاوس کے باہر دھرنے کے اعلان کے بعد اپوزیشن کو پارلیمنٹ کے گیٹ سے باہر جانے سے روک دیا گیا جبکہ دخلی و خارجی دروازے بھی بند کر دیئے گئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کا کہناتھا کہ پارلیمنٹ کے دیگر دروازوں پر بھی جا رہے ہیں جہاں سے راستہ ملا نکلیں گے، اگرتمام دروازے بند ہوں گے تو ہم یہی بیٹھ جائیں گے، اگر یہاں احتجاج نہیں کرنے دیں گے تو پورے ملک میں احتجاج ہوگا، بانی کی صحت پر کوئی کمپرومائز نہیں ہو گا۔
اپوزیشن اراکین کی جانب سے شدید نعرے بازی کی جارہی ہے، پولیس کی بھاری نفری گیٹ کے اطراف تعینات کر دی گئی ہے ۔
پی ٹی آئی ارکان پارلیمنٹ کےداخلی دروازےکی بندش کے باعث کیبنٹ ڈویژن کے گیٹ پر پہنچ گئے، کیبنٹ ڈویژن کے گیٹ پر بھی تالے لگا دیئے گئے ہیں جبکہ پولیس کی بھاری نفری کیبنٹ ڈویژن پر تعینات ہے۔






















