آئی پی پی کے مرکزی رہنماوں نےگلگت بلتستان کےسینئرسیاستدانوں کی آئی پی پی میں شمولیت کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ سینئرسیاسی عمائدین کی شمولیت سے گلگت بلتستان میں پارٹی مضبوط ہو گی، آئی پی پی پنجاب کے جنرل سیکرٹری شعیب صدیقی کا کہنا ہے عوام نے جس اعتماد کا اظہار کیا انہیں مایوس نہیں کریں گے۔
تفصیلات کے مطابق ایم پی اے و صوبائی جنرل سیکرٹری شعیب صدیقی نے گلگت بلتستان کے سیاسی عمائدین کو مبارکباد کا پیغام دیا اور کہا کہ سابق وزیراعلیٰ،صوبائی گورنر،اپوزیشن لیڈر و صوبائی وزرا کو پارٹی میں خوش آمدید کہتے ہیں، سینئر سیاسی عمائدین کی شمولیت سے گلگت بلتستان میں پارٹی مضبوط ہو گی، عوام نے جس اعتماد کا اظہار کیا انہیں مایوس نہیں کریں گے۔
شعیب صدیقی نے کہا کہ صدر آئی پی پی عبدالعلیم خان کی زیر قیادت صوبے کی ترقی میں مکمل کردار ادا کریں گے، گلگت بلتستان کو حقیقی معنوں میں پاکستان کا سوئٹزرلینڈ بنائیں گے، سیاحت کے فروغ سے ریونیو میں اضافہ اور روزگار کے مواقع پیدا کریں گے، آئی پی پی تعمیر و ترقی اور استحکام کے منشور کے تحت صوبے بھر میں بہتری لائے گی، استحکام پاکستان پارٹی مستقبل قریب میں تمام صوبوں کے عوام کی نمائندگی کرے گی۔






















