وفاقی وزیرتجارت جام کمال خان نے کہا ہے ٹیکنالوجی اب کوئی آپشن نہیں بلکہ معیشت کی بنیاد ہے، پاکستان کواے آئی، ڈیٹا اینالیٹکس اور آٹومیشن کے عالمی رجحانات سے ہم آہنگ ہونا ہوگا۔
وفاقی وزیرتجارت جام کمال نے اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انجینئرنگ پر مبنی صنعتی تبدیلی ،اکیڈیمیا اور صنعت کے درمیان مضبوط روابط کی ضرورت پر زور دیا۔ کہا جدید انجینئرنگ اور تکنیکی مہارتوں میں سرمایہ کاری، سے عالمی مسابقت میں اضافہ ممکن ہے۔
وزیرتجارت جام کمال نے کہا کہ اصلاحات میں تاخیر قومی معیشت کے لیے مہنگی ثابت ہو سکتی ہے، ملک کے معدنی وسائل، کاپر اور ریئر ارتھ عناصر کو جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے بروئے کار لانا ضروری قرار دیا۔ کہا طلبہ مصنوعی ذہانت، روبوٹکس اور ڈیجیٹل معیشت کے شعبوں میں مہارت حاصل کریں، حکومت اسٹارٹ اپس، انوویشن ایکوسسٹم اور انڈسٹری اور اکیڈمیا تعاون کے فروغ کیلئے پُرعزم ہے۔





















