آئی ایم ایف کے دورہ پاکستان سے قبل متحدہ عرب امارات نے پاکستان کے ذمہ دو ارب ڈالر کا قرض دو ماہ کیلئے رول اوور کر دیا۔ پاکستان کی جانب سے یو اے اے کو دو ارب ڈالر کے ڈیپازٹس اس سال اپریل میں اور ایک ارب ڈالر جولائی میں واجب الادا ہیں۔
حکام وزارت خزانہ کے مطابق حکومت نے یو اے ای کو دو سال کیلئے قرض رول اوور کی درخواست کی تھی۔ یو اے ای کو یہ درخواست آئی ایم ایف کی جانب سے اقتصادی جائزہ کامیاب بنانے کیلئے کی گئی۔ یو اے اے کی کو قرض روول اوور پر سالانہ ساڑھے 6 فیصد شرح سود ادا کیا جائےگا۔ اقتصادی جائزہ کامیابی سے مکمل کرنے کیلئے حکومت رول اوور پراسس مکمل کرنا چاہتی ہے۔
عالمی مالیاتی فنڈ کا وفد 7 ارب ڈالر کے قرض پروگرام کے تحت تیسرے اقتصادی جائزے کیلئے رواں ماہ کے آخری ہفتے میں پاکستان پہنچے گا۔ کامیاب مذاکرات کے بعد پاکستان کو آئی ایم ایف سے ایک ارب ڈالر کی اگلی قسط ملے گی۔
آئی ایم ایف کو مذاکرات کے دوران بیرونی فنانسنگ کے انتظامات مکمل ہونے کی یقین دہانی بھی کروائی جائے گی۔تیسرے اقتصادی جائزے کے بعد یو اے ای کیساتھ حکومت اس معاملے پر دوبارہ بات چیت کرے گی۔ اس سے قبل یو اے ای نے دو ارب ڈالر قرض صرف ایک ماہ کیلئے وسط فروری تک رول اوور کیا تھا۔
حکام وزارت خزانہ کے مطابق آئی ایم ایف پروگرام کے تحت فنانسنگ کے انتظامات مکمل ہیں۔ دوست ممالک کے ساتھ قرض روول اوور کا سلسلہ جاری رہے گا۔





















