لیسکو چیف کا کہنا ہے کہ رمضان المبارک میں بجلی کی بلاتعطل فراہمی کے لیے انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔امید ہے کہ موسم گرما میں لائن لاسز کے باعث لوڈشیڈنگ نہیں ہوگی۔
لاہور پریس کلب میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے لیسکو چیف انجینئررمضان بٹ نے کہا کہ بسنت پر بجلی کی بلاتعطل فراہمی کو یقینی بنایا ۔رمضان المبارک میں بھی بجلی کی بلاتعطل فراہمی کیلئے انتظامات مکمل کرلیے ہیں ۔ سحروافطار کے دوران بجلی کی لوڈشیڈنگ نہیں ہوگی ۔
لیسکو چیف نے کہا موسم گرما میں بجلی چوری کے واقعات زیادہ ہونے کے باعث لوڈشیڈنگ ہوتی ہے امید ہے کہ اس دفعہ موسم گرما میں لائن لاسز کے باعث لوڈشیڈنگ نہیں ہوگی ۔





















