کراچی ایئرپورٹ پر مسافروں کو ٹرالیوں کی عدم دستیابی کے معاملے پر پاکستان ایئرپورٹ اتھارٹی نے سخت ایکشن لیتے ہوئے 9 ملازمین کو معطل کر دیا ہے۔
معطل کیے جانے والوں میں شفٹ کے ڈی ایف او، ڈپٹی ڈی ایف او اور ٹرالی اسٹاف شامل ہیں، کراچی ایئرپورٹ انتظامیہ نے مجموعی طور پر 9 ملازمین کو معطل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
یہ کارروائی اس وقت سامنے آئی جب ٹرالی ٹرمینل سے ٹرالیوں کو بلڈنگ کے باہر نہ لانے کی وجہ سے مسافروں کو اپنا سامان خود اٹھانا پڑا،اس واقعے کے بعد کراچی ایئرپورٹ مینیجر کی صدارت میں تحقیقات شروع کی۔
خیال رہے کہ چند روزقبل سوشل میڈیا پرکراچی ایئرپورٹ پر مسافروں کو ٹرالیوں کی دستیابی سے متعلق شکایات بھی سامنے آئی تھیں، جس کے بعد پی اے اے نے فوری طور پر نوٹس لے کر متعلقہ عملے کے خلاف کارروائی کی ہے۔






















