ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کےسب سےسنسنی خیز میچ 2 سپر اوورزکھیلے گئے،جس میں جنوبی افریقا نے دوسرے سپراوور میں افغانستان کو ہرادیا،دوسرے سپراوور میں24رنز کے تعاقب میں افغانستان کی ٹیم نے 19رنز بنائے،جنوبی افریقا نے پہلے کھیل کر23رنزبنائے تھے۔
افغانستان نے پہلےسپراوور میں جنوبی افریقا کو 18رنزکا ہدف دیا،ہدف کے تعاقب میں جنوبی افریقہ نے 17 رنز بنا کر میچ برابر کردیا،جس پر دوبارہ سپراوور کا فیصلہ کیا گیا۔
دوسرے سپر اوور میں جنوبی افریقا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 23 رنز اسکور کیے لیکن افغان ٹیم 19 رنز بنا سکی اور اس طرح پروٹیز کو 4 رنز سے کامیابی حاصل ہوئی۔
بھارت کے شہر احمد آباد میں کھیلے جا رہے گروپ ڈی کے میچ میں افغانستان کے کپتان راشد خان نے ٹاس جیت کر پہلے جنوبی افریقا کو بیٹنگ کی دعوت دی۔
جنوبی افریقا نے پہلےبیٹنگ کرتےہوئے 187 رنز بنائے جس کے جواب میں افغان ٹیم بھی 187 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی،ربادا کے آخری اوور کی پہلی گیند پرنوراحمد کیچ آؤٹ تھے نوبال ہوگئی،ربادا نےآخری اوور میں2نو بال اور ایک وائیڈ کرائی۔
رحمن اللہ گرباز نے42گیندوں پر84رنز کی اننگزکھیلی،عظمت اللہ عمرزئی22، راشد خان20رنزبناکرآؤٹ ہوئے،درویش رسول15، ابراہیم زادران12،محمد نبی5رنزبناسکے۔لنگی اینگیڈی نے3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
جنوبی افریقانے پہلےکھیل کر6وکٹوں پر187رنزبنائے تھے،ریکلٹن نے61اور ڈی کاک نے59رنز اسکورکئے،ایڈن مارکرم5رنزبناکرآؤٹ ہوئے۔
خیال رہے کہ افغانستان کو پہلے میچ میں نیوزی لینڈ کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا جبکہ جنوبی افریقا نے کینیڈا کو 57 رنز سے شکست دی تھی۔





















