رہنما تحریک انصاف جنید اکبر کا کہنا ہے کہ ہماری پارٹی میں ہر کوئی کہتا ہے عمران خان کے بعد میں لیڈر ہوں، بانی کے ہر فیصلے کے ساتھ کھڑا ہوں،جو وہ کہیں گے وہ فائنل ہوگا۔
راولپنڈی میں میڈیا سے گفتگو میں جنید اکبر نے کہا کہ عمران خان کی غیر موجودگی میں ہماری پارٹی میں ہر کوئی خود کو لیڈر سمجھتا ہے۔ محمود اچکزئی کو ابھی ایڈجسٹ ہونے میں وقت لگے گا کیونکہ تحریک انصاف کا اپنا کلچر ہے۔
جنید اکبر نے کہا کہ پی ٹی آئی میرا گھر ہے، کبھی ناراضگی ، کبھی جھگڑے، کبھی شکوے ہوں گے،یہ سب چلتارہے گا، محمود اچکزئی پرتحفظات نہیں،ان پر تحفظات رکھنے والا کون ہوتا ہوں، بانی کے ہر فیصلے کے ساتھ کھڑاہوں،جووہ کہیں گے وہ فائنل ہوگا۔
آڈیو لیک کے حوالے سے جنید اکبر نے کہا کہ میں نے یہ کب کہا کہ استعفیٰ دے رہا ہوں، میں نے صرف یہ کہا بولنے نہ دیا گیا تو اسپیکرسے کہہ کرالگ سیٹ الاٹ کراؤں گا۔





















