پنشن حصول کےلئے پی آئی اے کے ریٹائرڈملازمین کےلئے نئے احکامات جاری کردیے گئے۔
سرکلر کے مطابق طبی سہولیات کے لئے انشورنس کمپنی میں رجسٹریشن کرانا لازمی ہے، پنشن حصول کےلئے بینک میں پنشن بینک اکاونٹ بھی کھولنا ہوگا۔ متعلقہ بینک سے پنشن بینک اکاونٹ ہونےکی تصدیق پرمبنی سرٹیفکیٹ بھی جمع کرانا ہوگا۔
اعلامیے کے مطابق 30 ستمبر2023 یا اس سے قبل ریٹائرڈملازمین کو احکامات پر 15فروری سے قبل عملدرآمد کرناہوگا، رجسٹریشن کے لئے پی آئی اے میڈیکل سینٹرز پر ملازمین کو قومی شناختی کارڈ کے ساتھ بائیو میٹرک کرانا ہوگی۔
سرکلر کے مطابق رجسٹرڈ نہ ہونے والے ریٹائرملازمین کو پی آئی اے میڈیکل سینٹرز پر سہولیات حاصل نہیں ہونگی، 30 ستمبر 2023 یا اس سے قبل ریٹائرملازمین کوپنشن بینک اکاونٹ کی تفصیلات فراہم کرنا ہونگی۔




















