نیشنل ہائی وے اتھارٹی (این ایچ اے) نے سکھر حیدرآباد موٹر وے کے کام کااس سال مئی میں آغاز کرنے کا فیصلہ کرلیا۔
وفاقی وزیرمواصلات عبدالعلیم خان کی صدارت میں این ایچ اےکا اجلاس ہوا،چیئرمین این ایچ اے اور سینئر افسران نے وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان کو اہم امور پر بریفنگ دی۔
اجلاس میں سکھرحیدرآبادموٹر وے کےکام کا اس سال مئی میں آغاز کرنیکافیصلہ کیا گیا،اجلاس میں حیدرآبادکراچی موٹر وے کی فیزیبلٹی پر بھی غور کیا گیا۔
وفاقی وزیرمواصلات عبدالعلیم خان نےافسران کوفوری اقدامات کی ہدایت دیتےہوئےکہا ساری نظریں سکھرحیدرآباد موٹر وے پرہیں،حیدرآباداور کراچی کی موٹرویزپبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت مکمل کریں گے۔
عبدالعلیم خان نے کہاسیالکوٹ کھاریاں موٹروے کو4 کی بجائے اب6 لین کا بنا رہے ہیں،موٹروے کو کرتار پور سے منسلک کریں گے،سکھ مذہبی ٹورازم کے فروغ کے لیے کینیڈا،امریکہ اور یورپ میں " روڈ شو" کریں گے، موٹر ویز کو قابل عمل اور مفید بنانے کے لیے بڑے شہروں سے جوڑا جائے، نئی موٹرویز آج کیلئے نہیں آئندہ 30 برسوں کی ضروریات کے مطابق بنائیں گے۔
اس کے علاوہ سیالکوٹ،کھاریاں موٹروے ایم 12 کی اب تک کی پیشرفت پروفاقی وزیرمواصلات کو بریفنگ دی گئی،اجلاس میں این ایچ اے کے "رائٹ آف ویز"کیلئے اشتہارات اوردیگر امور بھی زیر غور آئے۔






















