غیر رجسٹرڈنجی اسکولوں کے طلبہ میٹرک،انٹرامتحان میں شامل نہیں ہوسکیں گے۔
محکمہ تعلیم خیبرپختونخوا نےتمام تعلیمی بورڈز کو مراسلہ جاری کردیا،مراسلے کے مطابق غیررجسٹرڈ نجی اسکولوں کو الحاق دینے کی اجازت نہیں ہوگی،نجی اسکولوں کی رجسٹریشن ریگولیٹری اتھارٹی ایکٹ کے تحت لازمی ہے۔
محکمہ تعلیم کےمطابق صوبے میں 11 ہزار 887 نجی اسکول رجسٹرڈ ہیں،غیررجسٹرڈاسکولوں سے اسکول سے باہربچوں کے درست اعدادوشمارمتاثر ہیں،رجسٹریشن کے بغیراسکول کھولنا اور چلانا غیرقانونی ہے۔






















