9 واں بین الاقوامی پاکستان آرمی ٹیم اسپرٹ (PATS) مقابلہ 9 فروری 2026 کو کھاریاں میں کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر ہوگیا۔
اختتامی تقریب میں فیلڈمارشل سیدعاصم منیر نےبطورمہمان خصوصی شرکت کی،ٹیم اسپرٹ کمپیٹیشن 60 گھنٹےطویل گشتی مشق ہےجسےحصہ لینےوالی ٹیموں کے درمیان اختراعی خیالات، حکمت عملی کے تجربات اور بہترین طریقوں کےتبادلے کےذریعے پیشہ ورانہ فوجی مہارتوں کو بڑھانے کے لیےڈیزائن کیا گیا۔
گزشتہ برسوں کے دوران، PATS ایک باوقاراورانتہائی مسابقتی فوجی مشق میں تبدیل ہوئی ہے،جو حصہ لینےوالے ممالک کے درمیان پیشہ ورانہ مہارت اورباہمی سیکھنے کو فروغ دینے کے لیے پہچانی جاتی ہے۔
اس سال ہونےوالےمقابلےمیں بحرین، بنگلا دیش،بیلاروس،مصر،عراق، اردن، مملکت سعودی عرب، ملائیشیا، مالدیپ، مراکش، نیپال، قطر، سری لنکا، ترکی، امریکا اور ازبکستان سمیت 19 ممالک سے وسیع پیمانے پر شرکت کی گئی۔
اختتامی تقریب سےخطاب کرتے ہوئےعاصم منیر نے تمام حصہ لینےوالی ٹیموں کو ان کی غیر معمولی پیشہ ورانہ مہارت،جسمانی اورذہنی برداشت، آپریشنل قابلیت اورمشق کےدوران دکھائے گئے اعلیٰ حوصلے کی تعریف کی۔
دہشت گردی کےخلاف جنگ میں جوانوں کی کارکردگی قابلِ فخر ہے،کثیر الملکی مشقیں جدید جنگی تقاضوں سے ہم آہنگی کیلئے ناگزیر ہیں،انہوں نے نمایاں کارکردگی دکھانے والے شرکاء میں انعامات تقسیم کیے۔






















