وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ پاکستان کاقرضہ جی ڈی پی کے 74 سےکم ہوکر 70 فیصد پرآگیا، حکومتی قرضوں کی مدت بڑھاکر ادائیگی کادباؤکم کیا گیا ہے۔
وزیرِخزانہ محمد اورنگزیب نے سعودی عرب کی العُلا کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئےپاکستان کی بہتر ہوتی معاشی صورتحال پر روشنی ڈالی،انہوں نے کہابلند عالمی قرضے ترقی پذیر ممالک پر دباؤ ڈال رہے ہیں، پاکستان نے معاشی استحکام کیلئے سخت مگر ضروری اصلاحات کیں،پاکستان کا قرضہ جی ڈی پی کے 74 سےکم ہوکر 70 فیصد پر آگیا،حکومتی قرضوں کی مدت بڑھاکر ادائیگی کا دباؤ کم کیاگیا ہے،بیرونی قرضے جی ڈی پی کے تناسب سے مستحکم رہے ہیں۔
وزیرخزانہ نےمزیدکہا قرضوں پر سود کی لاگت میں نمایاں کمی آئی ہے،پاکستان میں قرضوں کی پائیداری کا شفاف نظام نافذ کیا گیا ہے،اصلاحات کے باعث ٹیکس ٹو جی ڈی پی شرح تقریباً 12 فیصد ہوگئی،گرین سکوک اور پائیدار فنانسنگ فریم ورک متعارف کرایا ہےقرضوں کے مسائل کا حل بروقت اقدامات، شفافیت اورمضبوط پالیسیوں میں ہے۔




















