مسلم لیگ ن کے صدر نوازشریف نے اندرون لاہور پانی والا تالاب میں بسنت منائی۔ ہریسہ، مٹن چنے، مٹن، انڈوں کا حلوہ، مٹن پلاؤ سے تواضح کی گئی۔
سابق وزیراعظم نے کہا کہ ڈور بہت شاندار ہے ۔ پہلے بہت موٹی ہوتی تھی ۔ خوشی ہے لاہوری ایس او پیز کے تحت بسنت منارہے ہیں ۔ اوورسیز کو خصوصی طور پر یہاں دعوت دے کر بلایا گیا۔
دوسری جانب سماء ڈیجیٹل کے بسنت اسپیشل پروگرام میں گفتگو میں گفتگو کرتے ہوئے وزیراقلیتی امور پنجاب رمیش اروڑا کا کہنا تھا کہ لاہوریوں کو پتہ ہے کہ ان کی وزیراعلیٰ کا مقصد پنجاب کے عوام کے چہروں پر خوشی لانا ہے ۔ لاہور کا بوکاٹا دنیا تک پہنچ گیا ہے ۔ مختلف ملکوں سے لوگ بسنت منانے آئے ہیں۔




















