کرپٹو ایکسچینج نے غلطی سے 44 ارب ڈالر کے بٹ کوائن صارفین میں بانٹ دیے۔
غیرملکی میڈیا رپورٹس کےمطابق کرپٹو ایکسچینج نےغلطی سے 44 ارب ڈالر کےبٹ کوائن صارفین میں بانٹ دیے،جنوبی کورئین ایکسچینج بٹ ہمب نے ہر صارف کو 2 ہزار بٹ کوائن ٹرانسفر کیے۔
رپورٹس کےمطابق ایک غلطی کی وجہ سے ایکسچینج پر بٹ کوائن کی قیمت 17 فیصد گرگئی،کرپٹو ایکسچینج انتظامیہ کا کہنا ہےکہ یہ کسی ہیکنگ کا نتیجہ نہیں تھا، غلطی سےبٹ کوائن ٹرانسفر ہوئے،99 فیصد سے زائد بٹ کوائن صارفین سے ریکور کر لیے ہیں۔





















