کراچی میں لانڈھی ایکسپورٹ پراسیسنگ زون میں فیکٹری میں خوفناک آگ بھڑک اٹھی ہے۔ فائر بریگیڈ حکام کی جانب سے آگ کو تیسرے درجے کی قرار دیا گیا ہے۔ آگ نے برابر والی فیکٹری کو بھی لپیٹ میں لے لیا ہے۔
فائر بریگیڈحکام کے مطابق 14گاڑیاں اور 2اسنارکل آگ بجھانے میں مصروف ہے، فیکٹری کےاندرکسی شخص کی موجودگی کی اطلاع نہیں۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ آتشزدگی پر قابو پانے کے عمل کے دوران واٹر کارپوریشن فائر بریگیڈ اور ریسکیو اداروں کے ساتھ بھرپور تعاون کرتے ہوئے فائر بریگیڈ کو بلا تعطل پانی کی فراہمی یقینی بنائی جارہی ہے، آتشزدگی پر مکمل قابو پانے تک واٹر ٹینکرز کی فراہمی جاری رہے گی۔
وزیراعلیٰ سندھ کالانڈھی میں فیکٹری میں آگ لگنے کا نوٹس لے لیا،ترجمان کے مطابق مراد علی شاہ نے کمشنر کراچی سے متاثرہ فیکٹری کی تفصیلی رپورٹ طلب کرکے ہنگامی ہدایات جاری کردیں۔ کہا انتظامیہ، متعلقہ حکام مل کرواقعےکی مکمل تحقیقات کریں۔





















