راولپنڈی کے مضافات میں ہونے والے دھماکے پرعالمی برادری بھی سوگوار ہے۔
امریکی ناظم الامور نیٹلی بیکر نے کہا شہریوں اور عبادت گاہوں کے خلاف دہشت گردی ناقابل قبول ہے۔ پاکستانی عوام خوف کے بغیر اپنے عقیدے پر عمل کرنے کے حقدار ہیں۔
برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ نے تشدد آمیز کارروائیاں انتہائی قابلِ مذمت قرار دیں کہا تمام ہمدردیاں اوردعائیں شہدا اور ان کےاہلخانہ کے ساتھ ہیں۔
روسی سفارتخانے کی جانب سے ترلائی کلاں مسجد میں دہشت گردی کی شدید مذمت کی گئی ہے۔ بیان میں کہا گیا کہ متاثرین کےساتھ ہیں ۔ آسٹریلوی ہائی کمشنر نے بھی دھماکے کی مذمت کی ۔ مشکل وقت میں پاکستان کے ساتھ کھڑے رہنے کے عزم کا اظہار کیا ۔
ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے شہدا کے اہلِ خانہ اور حکومت پاکستان سے دلی تعزیت کی۔ دہشت گردی کی روک تھام کیلئے تعاون اور ہم آہنگی ناگزیر ہے۔ منصوبہ سازوں اور سہولت کاروں کے خلاف مسلسل کارروائی ہونی چاہیے۔





















