بانی تحریک انصاف عمران خان کی دائیں آنکھ میں بینائی متاثر ہونے کی تشخیص کی گئی۔
پمز کے ایگزیکٹوڈائریکٹر نے تفصیلی میڈیکل رپورٹ اڈیالہ جیل حکام کوبھجوا دی، پمزانتظامیہ کے مطابق بانی کی مجموعی صحت تسلی بخش ہے تاہم دائیں آنکھ میں بینائی متاثر ہونےکی تشخیص کی گئی۔
پمزاسلام آباد کے ماہرین کی جانب سے بانی پی ٹی آئی کا تفصیلی معائنہ کیا گیا، طبی معائنے کے بعد بانی میں رائٹ سنٹرل ریٹینل وین اوکلوژن کی تشخیص کی، بانی پی ٹی آئی کوعلاج کیلئے رات گئے پمزاسپتال منتقل کیا گیا، پمز میں بانی کو اینٹی وی جی ای ایف انٹراویٹریل انجیکشن دیا گیا۔
علاج معیاری پروٹوکول کے تحت آپریشن تھیٹر میں انجام دیا گیا، طبی عمل تقریباً 20 منٹ میں کامیابی سےمکمل،حالت مستحکم رہی ہے، بانی کو علاج کے بعد فالو اپ ہدایات کے ساتھ ڈسچارج کردیا گیا۔
واضح رہے کہ اپوزیشن لیڈر محمود اچکزئی نے عمران خان کی صحت کے متعلق وزیراعظم کو خط لکھا تھا، ایگزیکٹوڈائریکٹرپمز اسپتال نے سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو تفصیلی رپورٹ بھیج دی، طبی رپورٹ بانی پی ٹی آئی کے اہل خانہ کو بھی موصول ہوگئی ہے۔






















