وفاقی دارالحکومت میں مسجد میں خودکش دھماکے کے بعد شہر کے تمام اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی۔
ترجمان وزارت صحت کے مطابق دھماکے کے بعد وزیر صحت مصطفیٰ کمال کی ہدایت پر وفاقی اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی، امام بارگاہ دھماکا، اسپتالوں میں ادویات، طبی آلات اور دیگر ضروری سہولیات کی دستیابی یقینی بنائی جارہی ہے، ڈاکٹرز نرسز اور پیرامیڈیکل اسٹاف کی چھٹیاں منسوخ کر دی ہیں۔
وزیر صحت مصطفیٰ کمال کا کہنا ہے کہ افسوس ناک واقعے میں زخمیوں کو بروقت اور معیاری طبی سہولیات فراہم کی جارہی ہیں، پمز اور پولی کلینک سمیت تمام وفاقی اسپتالوں میں ایمرجنسی سروسز مکمل فعال ہیں۔
واضح رہے کہ وفاقی دارالحکومت میں مسجد میں خودکش دھماکے کے نتیجے میں 15 نمازی شہید جبکہ 60 زخمی ہوگئے۔ پولیس ذرائع کے مطابق حملہ آور کو گیٹ پر روکا گیا تو اس نے اپنے آپ کو دھماکے سے اڑا دیا، پولیس اورسیکیورٹی ادارے کارروائیوں میں مصروف ہیں،پولیس کا کہنا ہے کہ خارجی خودکش کا تعلق فتنہ الخوارج سے تھا۔





















